Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش: خالدہ ضیا کے بیٹے کیلئے سزائے موت کا مطالبہ

ڈھاکا..... بنگلہ دیش میں سرکاری دفتر استغاثہ نے ملکی اپوزیشن کی سربراہ اور سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان کےلئے سزائے موت کا مطالبہ کیا ہے۔ مطالبہ 2004 ءمیں ہوئے ایک ہلاکت خیز بم دھماکے میں ان کے مبینہ کردار کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ اس دھماکے میں ملک کی موجودہ وزیر اعظم شیخ حسینہ زخمی ہو گئی تھیں۔ اس وقت شیخ حسینہ واجد کی قیادت میں نکالی گئی ایک ریلی پر کئے گئے اس بم حملے میں 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس وقت شیخ حسینہ اپوزیشن میں تھیں اور وزیر اعظم خالدہ ضیاءتھیں۔ 
 

شیئر: