Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بندر کو لہولہان کرنیوالا گرفتار

کانپور۔۔۔۔۔تھانہ برا علاقے میں بند ر کی پٹائی کرکے زخمی کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیاجس پر عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا۔براتھانہ علاقے میں چھیدی سنگھ چھت پر دھوپ میں بیٹھا کھانا کھارہا تھا کہ وہاں ایک بندر آگیا۔ اس نے کھانے پر جھپٹا ماردیا جس پر نوجوان نے طیش میں آکر لاٹھی ڈنڈوں سے بندر کی پٹائی کرکے لہولہان کردیا۔ بندرکی حالت دیکھ کر محلے والوں نے محکمہ جنگلات کے افسران اور پولیس سے شکایت کردی ۔ محکمہ جنگلات کے افسر راج کمار کے نوٹس پر پولیس نے چھاپہ مار کر چھیدی سنگھ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے جیل بھیج دیا گیا۔

شیئر: