Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویلوٹ شال ، شاہانہ انداز اور جدید ٹرینڈ ‎

ویلوٹ فیبرک اپنی خوبصورتی اور شاہانہ انداز کے باعث خواتین میں بے حد پسند کیا جاتا ہے اور اس سال موسم سرما میں خاصا مقبول ہورہا ہے  قدر ے ماڈرن ڈیزائن اور جدید ٹرینڈز  کے ساتھ ۔ ویلوٹ کے ملبوسات ہمیشہ ہی تقریبات کی جان رہے ہیں اور آج کل ویلوٹ کی شال فیشن ٹرینڈ  کا حصہ ہے .  وہ خواتین جو اسمارٹ اور سلم دکھنے کی خاطر ویلوٹ کے ملبوسات نہیں پہنتیں وہ سلک اور شیفون کے  ملبوسات کے ساتھ ویلوٹ کی شال کا انتخاب کرسکتی ہیں . شادی بیاہ کی تقریبات کی مناسبت سے ہلکے پھلکے کا مدار ملبوسات کے ساتھ ویلوٹ شال خوبصورت تاثر پیدا کرتی ہے مگر خیال رکھیں کہ  ویلوٹ فیبرک  خود بھی بھاری ہوتا ہے لہذا اس پر بھاری کامدار مٹیریل استعمال نہ کریں تاکہ اسے کیری کرنا آسان ہو اور آپ کی شخصیت بھی بوجھل محسوس نہ ہو . موسم کی مناسبت سے شال کے لیے گہرے رنگوں کا انتخاب کریں یہ آپ کے اعلیٰ ذوق کی ترجمانی کرے گا . 
یہ بھی پڑھیں:بلیک جیکٹ سردیوں میں فیشن ٹرینڈ

شیئر: