Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹیاں ماں کی میت کاندھے پر اٹھاکر نکل کھڑی ہوئیں

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کے دواریکا علاقے میں 4بیٹیاں81سالہ بوڑھی جب ماں کی میت کندھے پر رکھ کر آخری رسومات ادا کرنے کیلئے نکلیں۔ یہ منظر دیکھ کر لوگو ں کو جہاں ان بیٹیوں پرفخر ہوا وہیں بوڑھی عورت کا بیٹا انجان بنا سب کچھ دیکھتا رہا۔ بھائی نے تو 4بہنوں کو کوئی سہارا نہیں دیا لیکن پڑوسیوں نے ہر طرح سے مدد کی۔ اطلاع کے مطابق 81سالہ من کور اتم نگر علاقے میں رہتی تھیں۔ ان کے شوہرکی 2003ء میں موت کے بعد اس نے جائداد اپنے بیٹے شمشیر کے نام کردی مگر شمشیر اور اس کی بیوی من کو ر اور چارو ں بیٹیوں کو پریشان کرنے لگی دانے دانے کا محتاج کردیا۔وہ اپنی چاروں بیٹیوں سے دکھ بانٹ لیا کرتی تھی۔

شیئر: