Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہمیں اپنے پیاروں کی جان چاہیے تھی جو صومالی قزاقوں نے لے لی‘

صومالی قزاقوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے تین پاکستانی شہریوں کی میتیں اور چار زخمی افراد کراچی پہنچ گئے ہیں۔ یہ تمام پاکستانی شہری ایک تیل بردار بحری جہاز ایم ٹی آنر 25 کے عملے کا حصہ تھے۔ یہ جہاز 21 اپریل کو عمان سے صومالیہ جا رہا تھا لیکن پونٹ لینڈ کے ساحل کے قریب صومالی قزاقوں نے اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔
صومالی قزاقوں نے جہاز کے عملے کی رہائی کے لیے امریکی ڈالرز میں تاوان کا مطالبہ کیا تھا جو تقریباً 30 لاکھ ڈالر تھے۔ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں 

شیئر: