فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 1073 تقریباً 30 سیکنڈ میں 16 ہزار فٹ نیچے آئی۔ ماہرین کے مطابق اس دوران مسافروں کو ایسے محسوس ہوا ہوگا جیسے وہ تیزی سے اوپر نیچے جانے والی کسی سواری میں بیٹھے ہوں۔
فلائی دبئی کے اس واقعے کے تناظر میں فلائٹ انسٹرکٹر اور الپا سمیولیٹر کے مالک البرٹو پڈوانیلی بتا رہے ہیں کہ اگر دورانِ پرواز ایسی صورتِ حال پیش آئے اور طیارہ اچانک تیزی سے نیچے جانے لگے تو مسافروں کو کیا محسوس ہوگا، خاص طور پر جب وہ اس کے لیے بالکل تیار نہ ہوں۔ دیکھیے اے ایف پی اور روئٹرز کی ویڈیو