Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلائنڈ ورلڈ کپ: پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی

 
گوجرانوالہ :پاکستان نے نیپال کو پانچویں بلائنڈ ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ بدرمنیر نے شاندار سنچری بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ منگل کو گوجرانوالہ میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر258 رنزبنائے۔ جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ بدرمنیر نے 126 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔ یہ ان کی مسلسل دوسری سنچری ہے۔محسن خان ففٹی بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ اس سے قبل پاکستان نے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کو شکست سے دی تھی۔ 

شیئر: