Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسن علی کی نصف سنچری پر انداز کے چرچے

  نیلسن:نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں نصف سنچری کے بعد حسن علی مخصوص اسٹائل میں جشن مناتے ہوئے دیکھے گئے تو گزشتہ سال پاکستان کی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں جیت کی یاد تازہ ہو گئی جس ایونٹ سے حسن علی جیسا بہترین کھلاڑی پاکستان ٹیم کو ملا۔حسن نے 10 کھلاڑیوں کو آوٹ کر کے ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کا اعزاز حاصل کیاتھا۔ہر وکٹ لینے کے بعد حسن علی کا جشن منانے کا انداز بھی کافی مشہور ہوا تھا اور اب جب نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں انہوں نے نصف سنچری اسکور کی تو بھی انہوں نے جشن منانے کے انداز سے مداحوں کو گرویدہ بنا لیا۔ دوسرے ون ڈے میں حسن علی نے 31 گیندوں پر 51 رنز بنائے اور پھر اس انداز میں جشن منایا۔حسن علی کے اس اسٹائل اور جشن کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں اور ٹوئٹر صارفین اپنے ہیرو کھلاڑی کی تصاویر شیئر کرکے انہیں سراہ رہے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی حسن علی کی اس کارکردگی کو پسند کیا ہے اور ریکارڈ کا حصہ بنایا ہے۔ 
 

شیئر: