Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 قدرتی خوبصورتی اور ورثہ: ترقی کے سفر میں الباحہ کی منفرد پہچان برقرار

تاریخی گاؤں مقامی طرزِ تعمیر اور قدیم آبادیوں کی جھلک پیش کرتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
 الباحہ ریجن اپنی بھرپور قدرتی خوبصورتی، ثقافتی ورثے اور زرعی شناخت کے حوالے سے نمایاں ہے۔
یہاں موجود قدیم  گاؤں، پتھر کی بنی عمارتیں، سرسبز گھنے جنگلات، پہاڑی سلسلے، جدید شاہراہیں اس بات کی عکاس ہیں کہ اس خطے نے مملکت کی ترقی کے سفر کے ساتھ اپنی منفرد پہچان کو بھی برقرار رکھا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سرات کے بلند و بالا پہاڑ اور تھامہ کے میدانی علاقوں تک اس خطے کا جغرافیہ انتہائی متنوع ہے۔
پہاڑوں کی چوٹیوں، سڑکوں اور تفریحی مقامات پر چھائے بادل اور دھند الباحہ کی ایک خاص قدرتی شناحت ہے۔ الباحہ کے تاریخی گاؤں مقامی طرزِ تعمیر اور قدیم آبادیوں کی جھلک پیش کرتے ہیں۔

پتھروں سے تعمیر کی جانے والی بستیاں پہاڑی ڈْھلوانوں کے حساب سے ترتیب دی گئی ہیں جن کے اطراف سیڑھی دار کھیت، وادیاں، نخلستان اور مقامی نباتات خطے کے قدرتی وثقافتی ورثے کو نمایاں کرتے ہیں۔
زراعت بھی الباحہ کی شناخت کا اہم حصہ ہے۔ مختلف علاقوں میں پھیلے کھیت، روایتی زرعی طریقے کو اجاگر کرتے ہیں جو مقامی آبادی کی زندگی سے جڑے ہوئے ہیں۔

 سڑکوں، بنیادی سہولتوں، پارکوں اور سیاحتی مقامات کی ترقی نے الباحہ میں جدید دور کی تبدیلیوں کو نمایاں کیا ہے۔ مختلف شہروں و اضلاع کے درمیان رابطے بہتر بنانے کے ساتھ سیاحوں اور مقامی آبادی کے لیے سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔
 الباحہ ماضی کے ورثے اور حال کی ترقی کو یکجا کرتے ہوئے مملکت کے اس خطے کی منفرد شناخت پیش کررہا ہے جہاں قدرتی تنوع، ثقافتی ورثہ اور جدید ترقی ہم آہنگ ہوتی دکھائی دیتی ہے۔

 

شیئر: