اگلے ماہ ریاض سیزن 2026 کا آغاز، چیمپیئن شپ مقابلے، کنسرٹس اور تفریحی سرگرمیوں کا میلہ
چھٹے ایڈیشن میں وزیٹرز کی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ تک رہی تھی ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی آل شیخ نے کہا ہے کہ ریاض سیزن 2026 کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز بدھ 21 اکتوبر سے ہوگا۔
ایس پی اے کے مطابق اس مرتبہ دس ہفتوں کا ایک شاندار پروگرام پیش کیا جائے گا جس میں مختلف چیمپیئن شپس، کنسرٹس، پرفارمنسز اور تفریحی سرگرمیاں شامل ہیں۔
ترکی آل شیخ نے ریاض سیزن 2026 کے انعقاد کا اعلان ایک پروموشنل ویڈیو کے ذریعے کیا جس میں سیزن کے کھیل، تفریح اور آرٹس ایونٹس سے متعلق پروگراموں کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔
اس سے دنیا بھر کے سیاحوں اور پریمیئر ایونٹس کے لیے ایک مرکز کے طور پر ریاض کی حیثیت مزید مستحکم ہوگی۔
ساتویں ایڈیشن کے پروگراموں میں عالمی معیار کے ریسلنگ مقابلے اور یو ایف سی فائٹس، سکس کنگ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کے ساتھ کنسرٹس، تھیٹر، کامیڈی شوز اور بچوں اور فیملیز کے لیے خصوصی پروگرام شامل ہیں۔

اس سیزن کے اہم زونز میں بولیواڈ ورلڈ واپس آرہا ہے جو دنیا بھر کی ثقافتوں اور مقامات کا کو ایک ہی جگہ جمع کرتا ہے گا جبکہ بولیواڈ سٹی نئے مواد کے ساتھ اوپن ہوگا۔
ونڈر گارڈن بہت سی رائیڈز اور سرگرمیوں کی آفر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ دی گرووز، فارمرز مارکیٹ، مختلف مقامات پر بھی کئی پروگرام منعقد ہوں گے۔ وی آئی اے ریاض میں انا عریبیہ ایگزیبیشن شامل ہیں۔
بگ ٹائم کی تھیم کے تحت یہ سیزن سعودی عرب اور بیرون مملکت سے آنے والے وزیٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرے گا۔

یاد رہے کہ ریاض سیزن کے چھٹے ایڈیشن میں وزیٹرز کی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ تک رہی تھی۔
سیزن میں وزیٹرز کی اتنی بڑی تعداد اس ایونٹ کی غیرمعمولی مقبولیت اورعوامی دلچسپی کا واضح ثبوت ہے۔
اس سے قبل سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے اعلان کیا تھا کہ ایتھنو سپورٹ کلچرل فیسٹیول نومبر میں ریاض میں منعقد کیا جائے گا جبکہ ریاض سیزن 2027 میں استنبول ایڈیشن کو بھی سپانسر کرے گا جو مئی 2027 میں منعقد ہو گا۔