Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد حفیظ کے ون ڈے میں6000 رنز

 
نیلسن: پاکستانی آل راونڈر محمد حفیظ ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار رنز بنانے والے 10ویں پاکستانی بلے باز بن گئے۔نیلسن کرکٹ گراونڈ پر نیوزی لینڈ کے بولر جو ٹاڈ اسٹل نے میچ کے 24ویں اوور کی چوتھی گیند کی تومحمد حفیظ نے ریکارڈ قائم کردیا اور دائیں ہاتھ کے بلے باز نے پوائنٹ پر چوکا لگا کر ون ڈے کیریئر کے 6ہزار رنز مکمل کئے۔17 اکتوبر 1980ءکو شاہینوں کے شہرسرگودھا میں پیدا ہونے والے 37سال پاکستانی سپوت محمد حفیظ نے 3اپریل 2003ءمیں زمبابوے کے خلاف پہلا ون ڈے شارجہ میں کھیلا تھا۔ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے پہلے6 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے جاوید میانداد تھے ، انہوں نے19جنوری 1992ءکو سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں کھیلتے ہوئے یہ سنگ میل عبور کیا۔محمد حفیظ اور جاوید میانداد سمیت مجموعی طور پر پاکستان کے 10بلے باز ون ڈے کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ان میں انضمام الحق، محمد یوسف، سعید انور، شاہد آفریدی، یونس خان، سلیم ملک، شعیب ملک اور اعجاز احمد شامل ہیں۔
 

شیئر: