Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام یو م قائد

مقررین نے بانی پاکستان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا
* * * محمد عرفان شفیق۔ کویت * * *
 بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 141 ویں یوم ولادت کے موقع پرپاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیر انتظام ایک پْروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز حافظ حسن نثار کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت آفتاب گوندل نے حاصل کی، جسکے بعد کویت اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔ نقابت کے فرائض پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے میاں وسیم سجاد اور محمد حنیف قریشی نے انجام دیئے۔
    تقریب میں مولانا محمد علی جوہر کے پوتے شاہد بابر، پاکستان قومی زبان تحریک شعبہ خواتین کی صدر فاطمہ قمرکے علاوہ دفاعی تجزیہ نگار زید حامد اورقومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کے پوتے مجید غنی نے قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت کو بذریعہ ٹیلی فونک لنک زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
    کویت کے معروف شاعر خضر حیات خضر نے اپنا کلام پیش کرتے ہوئے قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور حاضرین سے داد وصول کی۔ رضوان بھٹی نے قائد اعظم کی بصیرت اور پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملی نغمہ پیش کیا۔ عبداللہ الکندری نے بھی قائد اعظم کو اپنے الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور پاکستانیوں کو عظیم قوم قرار دیا۔
    پروگرام کے آخر میں پاکستان عوامی سوسائٹی کے صدر جعفر صمدانی ایڈوکیٹ نے میرا قائد کے عنوان پر مدلل خطاب کیا۔
    تقریب کے آخر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے صدر الحاج عبدالرشید کھو کھر نے امت مسلمہ اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کروائی اور تقریب کا اختتام عشائیہ پر ہوا۔

شیئر: