Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آنکھوں کے گرد سوزش کیسے دور کریں ؟‎

آ نکھوں کے نیچے سوزش   اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ آنکھوں کو مناسب آرام نہیں مل رہا  . کام کی زیادتی آنکھوں کی تھکن اور آنکھوں کے  گرد ورم کی وجہ بنتی ہے اور چہرہ بیماروں جیسا تاثر  دینے لگتا ہے .  جسم میں پانی کی کمی یا نمک کا زیادہ استعمال بھی آنکھوں کی سوزش کی وجہ بن سکتا ہے لہذا آنکھوں کی حفاظت کے لیے  چاہیے  کہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں .  کام کے بعد آنکھوں کو مکمل آرام دیں . آٹھ  گھنٹے  کی مکمل بھرپور نیند لیں اور  آنکھوں کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں  . آنکھوں کی حفاظت کے لیے دودھ کا ماسک گھر پر ہی  تیار کیاجا سکتا ہے . اس کے علاوہ آلو کے گودے کو بھی آنکھوں پر لیپ بنا کر لگایا جا سکتا ہے اس سے  آنکھوں کو سکون ملے گا  اور سوزش میں بھی کمی آئے گی .  اور اگر اس سب کے بعد بھی سوزش برقرار رہے  تو فوری طور پر  ڈاکٹر سے رجوع کریں .

شیئر: