Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل:100کلو دھماکہ خیز مواد برآمد

کابل۔۔۔ افغان پولیس نے ایک سوکلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے2 اسمگلر گرفتار کرلئے۔ کابل پولیس کے نائب سربراہ حق نواز حق یار نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے پلی چرخی میں کارروائی کر کے100 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردتقریباً 3 ہزار ٹائم بموں کے ساتھ دھماکہ خیز مواد دہشتگردانہ حملوں کے لئے دوسری جگہ منتقل کرنا چا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار کئے جانے والے 2 اسمگلروں کو مزید تحقیقات کے لئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ 
 

شیئر: