Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زراشتراک میں ترمیم سے متعلق تاجروں و صنعتکاروں کی رائے طلب

ریاض.... وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے ایوان ہائے صنعت و تجارت کیلئے زر اشتراک میں ترمیم پر صنعت کاروں اور تاجروں کی رائے طلب کرلی۔ وزارت نے توجہ دلائی ہے کہ سعودی ا یوان ہائے صنعت و تجارت قانون کے لائحہ عمل کی دفعہ 14 کا تعلق زر اشتراک سے ہے۔ اس میں ترمیم کی جائے یا نہ کی جائے کے حوالے سے تجاویز اور تاثرات طلب کئے گئے ہیں۔ وزارت چاہتی ہے کہ وہ فیصلوں میں تاجروں اور صنعت کاروں کو شریک کرے۔ زراشتراک کو 4زمروں میں تقسیم کیاگیا ہے ۔ ایسے تجارتی ادارے جن کے کارکنان کی تعداد 500 یا اس سے زیادہ ہو انہیں پہلے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ ان کیلئے 10 ہزار ریال فیس تجویز کی گئی ہے۔ دوسرے زمرے میں 21 تا 499 والے تجارتی مراکز ہیں۔ ان کی فیس 2500 ریال، تیسرے زمرے میں 5 تا 20 کارکن والے ادارے ہیں، ان کیلئے 1500 ریال جبکہ چوتھے اور آخری زمرے میں 5 سے کم کارکن والے ادارے ہیں انکی فیس ایک ہزار ریال ۔ اب تک زراشتراک کے حوالے سے5 زمرے تھے۔ 15 جمادی اول 1439 ھ تجویز جمع کرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔ 

شیئر: