Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈھابے والا راہول گاندھی کو دیکھ کر حیران

لکھنؤ۔۔۔۔۔رائے سرحد پر واقع بھگوان پور میں ایک ڈھابے کے مالک کو اُس وقت خوشگوار حیرت کا احساس ہوا جب کانگریس صدر راہول گاندھی ڈھابے پر جاکر کھڑے ہوگئے۔ رائے بریلی سے ہوتے ہوئے امیٹھی جاتے ہوئے راہول 30منٹ تک ڈھابے پر ٹھہرے جہاں انہوں نے چائے پی اور سموسے کھائے ۔ ڈھابے کے مالک رام پال نے بتایا کہ راہول گاندھی کی گاڑی اچانک ڈھابے پر رکی اورانہوں نے گاڑی سے اتر کر ایک کپ چائے کی فرمائش کی۔ ان کے ہمراہ کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر راج ببر اور سابق ممبر اسمبلی اکھلیش پرتاپ سنگھ بھی تھے۔ رام پال نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ راہول گاندھی کبھی میرے ڈھابے پر آئیں گے ۔ ان کے آنے سے بہت خوشی ہوئی۔ واضح ہو کہ راہول گاندھی کے کانگریس صدر بننے کے بعد ان کا امیٹھی کا یہ پہلا دورہ ہے۔

شیئر: