Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چلتی ٹرین سے4 بیٹیوں کو پھینکنے والا باپ گرفتار

لکھنؤ۔۔۔۔چلتی ٹرین سے بیٹیوں کو پھینکنے والے باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔اس نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ نشے کی حالت میں چاروں بیٹیوں کو ٹرین سے پھینک دیا تھا جس میں ایک بچی کی موت ہوگئی تھی جبکہ 3بیٹیوں کو معمولی زخم آئے تھے۔ پولیس کو سرولانس پر پتہ چلا کہ ادوموتیہاری سے دہلی جارہا ہے ۔ ٹرین جیسے ہی لکھنؤ اسٹیشن پر پہنچی جی آر پی پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ادو نے بتایا کہ پہلی بیوی کی 2بیٹوں کے بعد موت ہوجانے پر دوسری شادی کی جس سے 5بیٹیاں پیدا ہوئیں۔ گھر کے اخراجات بڑھ جانے سے تنگ آکر موتیہاری سے جموں جاتے وقت 4بیٹیوں کو ٹرین سے پھینک دیا تھا۔چھوٹی بیٹی حسینہ ماں کے پاس سورہی تھی اسلئے اسے نہیں پھینکا۔صبح کو جب بیوی کو بیٹیوں کے غائب ہونے کے بارے میں پتہ چلا تو شورمچانا شروع کیا تو اسے سارا واقعہ بتادیا۔ بیوی نے تھانے میں شوہر کے خلاف رپورٹ درج کرادی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے لکھنؤ پولیس نے ادو کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

شیئر: