Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین انتشار پیدا کررہا ہے، امریکی ایڈ مرل

نئی دہلی۔۔۔امریکی فوج کی پیسفک کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل ہیری ہیرس نے کہا ہے کہ چین انڈو پیسفک علاقے میں انتشارپیدا کرنیوالی قوت ہے۔ جمعہ کو نئی دہلی میں سلامتی کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی کمانڈر نے کہا کہ خطے کے ممالک کو اپنی صلاحیتوں کے فروغ اور بحری خود مختاری کو یقینی بنانے کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں جاپان کی فوج کے چیف آف ا سٹاف اور جوائنٹ ا سٹاف بھی شریک تھے۔ 

شیئر: