سعودی عرب اور پاکستان پرائیوٹ ڈرائیونگ لائسنس کو تسلیم کرنے کا معاہدہ کریں گے
کابینہ کے اجلاس میں معاہدے پر بات چیت اور دستخط کی منظوری دی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے منگل کو جدہ میں ہونے والے اجلاس میں ایجنڈے میں شامل مختلف امور کا جائزہ لیا اور مختلف ملکوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی منظوری دی۔
ایس پی اے کے مطابق کابینہ نے وزیر داخلہ یا ان کے کسی نائب کو پاکستان کے ساتھ پرائیوٹ ڈرائیونگ لائسنس کو باہمی تسلیم کرنے کے معاہدے پر بات چیت اور دستخط کرنے کا اختیار تفویض کیا۔
سعودی عرب اور انڈیا کے درمیان ثقافتی امور میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت اور چین کے مابین کسٹم امور میں باہمی تعاون کی منظوری دی گئی۔
سعودی وزارت ثقافت اور بین الاقوامی اتحاد برائے تحفظ ورثہ کے درمیان ریاض میں تنظیم کے علاقائی دفتر کے قیام کے حوالے سے معاہدہ کرنے کا اختیار تفویض کیا گیا۔
اجلاس میں دیگر امور پر بھی بحث کے علاوہ مقامی سطح پر متعدد اعلی عہدوں پر ترقی اور تقرر کے احکامات بھی صادر کیے گئے ہیں۔
