طریف کمشنری میں ساڑھے تین سالہ بچہ آوارہ کتوں کے حملے میں شدید زخمی
ابتدائی طبی امداد کے بعد ریاض کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔( فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کے حدود الشمالیہ ریجن کی طریف کمشنری میں ساڑھے تین سالہ بچہ آوارہ کتوں کے حملے میں شدید زخمی ہو گیا۔ بچہ اپنے گھر سے گروسری شاپ گیا تھا کہ راستے میں یہ واقعہ پیش آیا۔
اخبار 24 کے مطابق متاثرہ بچے کو طریف جنرل ہسپتال لے جایا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد ریاض کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔
متاثرہ بچے کے بھائی بتایا گھر کے قریب گروسری شاپ ہے، جہاں سے وہ کچھ چیز خریدنے گیا تھا۔ اچانک اس کے چیخنے کی آواز پر وہاں پہنچا، آوارہ کتوں کو بھگانے اور بھائی کو چھڑانے کی کوشش کی مگر ناکام رہا جس پر دوسرے بھائیوں کو بھی آواز دے کر بلایا جنہوں نے آکر چھوٹے بھائی کو بچایا۔
اس واقعہ کی ایک وڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ جو گھر سے باہر نکلا تھا کہ آوارہ کتوں نے اس پر حملہ کر دیا۔
وڈیو میں ہسپتال کے بستر پر بچے کو لیٹے دیکھا جا سکتا ہے، اس کے زخموں پر پٹی بندھی ہے۔
