Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹاخہ فیکٹری آتشزدگی میں مرنے والے17ہوگئے

نئی دہلی۔۔۔۔۔دہلی میں بوانا انڈسٹریل ایریا کناڈ پیلس سے 35کلومیٹر دور واقع ہے جہاں سیکٹر 5میں پٹاخہ فیکٹری میں آگ لگ گئی ، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے بھیانک روپ اختیار کرلیاجس میں 8خواتین سمیت 17افراد ہلاک ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ایک درجن ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردیں۔آگ اتنی شدید تھی کہ اس پر قابو پانے میں گھنٹوں لگ گئے ۔ واقعے پر وزیر اعظم نریندر موری نے بھی دکھ کا اظہارکیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بیشتر اموات کثیف دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔پٹاخہ فیکٹری کے مالک منوج جین کو گرفتار کرکے اس پر غیر ارادتاًقتل کا کیس درج کیا گیا۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے جائے حادثہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا۔واقعہ میں ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین سے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو 5لاکھ اور زخمیوں کوعلاج کیلئے ایک ایک لاکھ معاوضے کا اعلان کیا۔واضح ہو کہ دہلی میں ایک ہی دن میں پٹاخہ فیکٹری، پلاسٹک فیکٹری اور کارپیٹ فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے جن میں متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

شیئر: