Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انور مقصود کی سفارتخانہ میں تقریب

ریاض(جاوید اقبال) پاکستان کلچر گروپ ریاض کے زیر اہتمام اور سفارتخانہ پاکستان کے تعاون سے معروف ڈرامہ نویس ، ٹی وی اینکر ، مصنف اور دانشور انور مقصود اپنا مشہور مزاحیہ شو " لوز ٹاک" 25 جنوری جمعرات اور 26 جنوری جمعہ کو رات 8 بجے سفارتخانہ کے آڈیٹوریم میں پیش کریں گے۔ کلچر گروپ کی سوشل ایونٹس کمیٹی کے کنوینر شمشاد علی صدیقی نے اردو نیوز کو بتایا کہ انور مقصود کے ہمراہ بہروز سبزواری(قباچہ) ، حنا دلپذیر(مومو) ، قاضی واجد، ایاز خان، شہزاد رضا، عزیز وارثی اور ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار یاسر بھی ہوں گے۔ سفیر پاکستان خا ن ہشام بن صدیق مہمان خصوصی ہونگے۔ تقریب میں داخلہ بذریعہ کارڈ ہوگا جو پاکستان کلچر گروپ کے کسی بھی رکن سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

شیئر: