Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم ایم اے کی بحالی سے مغربی گماشتے خائف ہیں، سینیٹر مولانا عطاء الرحمان

       مکہ مکرمہ  ( محمد عامل عثمانی )  جمعیت علمائے اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوامیں  ہماری  دینی  شناخت اور  تہذیب  پر حملہ  کرنے کیلئے لایا گیا  ہے  لیکن   ایم ایم اے کی بحالی سے مغربی گماشتے خائف ہیں وہ نہیں چاہتے کہ وطن عزیز کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ جماعتیں ملک کی باگ ڈور سنبھالیں  ۔مولانا عطاء  الرحمن مکہ مکرمہ میں مولانا غلام رسول مینگل کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر پاکستانیوں سے خطاب کررہے تھے ۔مولانا عطاء الرحمن نے   فاٹا کے معاملہ پر دو ٹوک  انداز میں کہا  کہ وہاں کے  لوگوں کو صرف سبزباغ دکھائے جارہے ہیں   جبکہ مسئلے کو کچھ مفاد پرستوں نے  پیچیدہ بنادیا  مولانا عطاء  الرحمن نے کہا کہ جمعیت  علمائے اسلام  نے سیدھی  اصولی بات کہی تھی کہ فاٹا  کا معاملہ  وہاں کے  قبائلی عوام  اور جرگہ کے منشا سے فیصلہ کیا جائے اور فاٹا انضمام کیلئے جمہوری طریقہ استعمال کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔فاٹا سیاسی نہیں اسٹراٹیجک مسئلہ ہے۔  عشائیہ میں جے یو آئی صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا راشد محمود سومرو   ، جامعہ ا م القری کے مدرس شیخ عبدالغفور جتوئی،مولانا مراد بخش، حافظ عبداللہ جاموٹ  ،  حافظ غلام قادر مردوئی  ،مولانا امین چنا  ،    عدیل پیرزادہ  ،  مفتی محمود مینگل  ، حافظ عبداللہ بزنجو  ،  اصغر علی بروہی،علی محمد زہری،  عبدالواحد مینگل   ،گل محمد ملازئی اور دیگر نے شرکت کی۔
 

شیئر: