Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیاروں پر انٹرنیٹ سروسزکیسے؟

  لندن.... آجکل مختلف فضائی کمپنیوں کے طیاروں میں سفر کرنے والے مسافر بآسانی انٹرنیٹ سروسز سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں تاہم وہ یہ سوچتے ضرور ہیں کہ آخر زمین سے تقریباً35، 36ہزارفٹ کی بلندی پر اڑنے والے طیارے میں انہیں یہ سہولت کیسے ملتی ہے؟ اور یہ کہ اس پر کتنا خرچ آتا ہے؟باخبر ذرائع کا کہناہے کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کیلئے سب سے بڑا سہارا زمین پر بنے ہوئے بڑے بڑے مواصلاتی ٹاورز ہیں جبکہ طیارو ںمیں بھی خاص قسم کے اینٹینے لگے ہوتے ہیں جو زمین سے آنے والے سگنلز اور پیغامات کو فوری طور پر کیچ کرتے ہیں۔ یہ سروسز کافی معتبر اورمعیاری ہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ کی فراہمی مستقبل میں اور بہتر اور تیز رفتار ہوجائیگی۔برطانیہ کی ایک سیٹلائٹ ٹیلی کام کمپنی نے پیشگوئی کی ہے کہ 2020ءتک دنیا کے 50فیصد سے زیادہ طیارے دوران پرواز ایسی مواصلاتی سہولتوں سے لیس ہوجائیں گے او رایسا ہوا تو اس سارے کام کا مالیاتی حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیگا۔ 
 

شیئر: