Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کے زائرین سمارٹ ریسٹ بینڈ سے فائدہ اٹھائیں

’ریسٹ بینڈ گم ہونے کی صورت میں بچوں، بزرگوں اور نابینا افراد تک رسائی کو آسان بناتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں، بزرگوں اور بصارت سے محروم افراد کے لیے مخصوص حفاظتی ریسٹ بینڈ کی سروس سے فائدہ اٹھائیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ سمارٹ ریسٹ بینڈ گم ہونے کی صورت میں بچوں، بزرگوں اور نابینا افراد تک رسائی کو آسان بناتا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’یہ سروس جدید اور سمارٹ حل ہے جو زائرین کی سلامتی کو یقینی بناتی ہے اور انہیں مناسک کی ادائیگی کے دوران اطمینان فراہم کرتی ہے‘۔
’اس کے تحت مستفید شخص کو کلائی پر پہنا جانے والا ایک بینڈ فراہم کیا جاتا ہے، جس میں اُس کے اہل خانہ یا ہمراہ افراد سے فوری رابطے کی معلومات درج ہوتی ہیں‘۔
’حفاظتی ریسٹ بینڈ مسجد الحرام کے مخصوص مقامات پر تقسیم کیا جاتا ہے، جن میں سرفہرست باب الملک فہد نمبر79 اور باب الملک عبد العزیزنمبر 1 شامل ہیں‘۔
انتظامیہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ خدمت اس کے اس مستقل عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ حجاج، معتمرین اور زائرین کے لیے ایک محفوظ، سہل اور باوقار ماحول فراہم کرے تاکہ حرمین شریفین کی خدمت میں سعودی قیادت کی اعلیٰ توقعات پر پورا اترا جا سکے۔

شیئر: