Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھلے مسام بند کرنے کے لیے فیس ماسک‎

اکثر افراد کے چہرے کے مسام کھلے ہوئے اور بہت واضح ہوتے ہیں جو جلد کی خوبصورتی ، چمک اور ملائمت کو متاثر کرتے ہیں . چہرے کے مساموں سے نجات حاصل کرنے کے لیے  آپ اپنے کچن میں موجود اشیاء کا  بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں .  میتھی دانہ اس مقصد کے لیے سب سے بہترین ہے . میتھی دانے کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں اور ایک چمچ پاؤڈر  رات کو تھوڑے سے پانی میں بھگو کر رکھ دیں  . یہ بالکل لیس کی شکل اختیار کر لے گا . اس لیس کو رروزانہ ایک گھنٹے کے لیے چہرے پر لگائیں  . یہ ماسک چہرے  پر سے کھلے مساموں سے نجات دلانے میں مدد دے گا .  اسکے علاوہ متوازن غذا  ، پھل اور سبزیوں کا کثرت سے استعمال اور پھلوں کا جوس چہرے پر تازگی لانے اور جلد کو خوبصورت ، نرم و ملائم اور با رونق بنانے کے لیے ضروری ہے . 
یہ بھی پرھیں:آپ کا چہرہ آپ کی صحت کے بارے میں کیا بتاتا ہے ؟
 

شیئر: