Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں تربوز کی سالانہ پیداوار 600 ہزار ٹن سے تجاوز کر گئی

موسم گرما کے مرغوب پھل کی متعدد اقسام کی کامیاب کاشت جاری ہے (فوٹو ایس پی اے)
مملکت میں تربوز کی سالانہ پیداوار 610 ہزار ٹن سے تجاوز کر گئی ہے۔ موسم گرما کے اس مرغوب پھل کی متعدد اقسام مارکیٹوں میں وافر مقدار میں موجود ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت ماحولیات وزراعت اور پانی کے زرعی منصوبے پر کامیابی سے عمل درآمد جاری ہے۔ منصوبے کا مقصد مملکت کو زرعی اجناس کی پیداوار میں خود کفیل کرنا اور معیاری پیداوار حاصل کرنا ہے۔
وزارت کی جانب سے کاشتکاروں کو اہم معلومات کی فراہمی کے لیے وقتا فوقتا ورکشاپس اور معلوماتی سیمینارز کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ کاشتکار بہتر فصل حاصل کریں۔
تربوز موسم گرما کا مرغوب ترین پھل ہے جسے ہر عمر سے تعلق رکھنے والے شوق سے کھاتے ہیں۔ وزارت زراعت کی کاوشوں سے مملکت میں متعدد اقسام کے تربوزوں کی کاشت کامیابی سے کی جارہی ہے جن میں اہم ترین چارلسٹن گرے، کلونڈائک آر 7، رائل سویٹ اور کرمسن راونڈ شامل ہیں ۔
وزارت زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کو ہر قسم کی امداد مہیا کی جاتی ہے ۔ وزارت کی مخصوص ٹیمیں فصل کی تیاری کے وقت کھیتوں کا معائنہ بھی کرتی ہیں علاوہ ازیں فصل تیار ہونے کے بعد انہیں مارکیٹ میں لانے سے قبل نمائشوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

 

 

شیئر: