چکوال کے قریب نجی کمپنی کی مسافر بس الٹنے کے نتیجے میں سات مسافر ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔
اتوار کو موٹر وے پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس کا اگلا ٹائر بلکسر انٹرچینج کے قریب پھٹ گیا جس کے بعد ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔‘
مزید پڑھیں
-
سکردو: مسافر وین پر چٹان گرنے سے 16 ہلاکNode ID: 511866
-
گلگت سے راولپنڈی جانے والی بس حادثے کا شکار، 25 افراد ہلاکNode ID: 741301
واقعے کے بعد موٹر وے پولیس کے حکام موقع پر پہنچ گئے۔
بیان کے مطابق مرنے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال پہنچا دیا گیا جبکہ 10 کے قریب معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں سے چند کی شناخت حبیبہ بی بی، آٹھ سالہ حیدر محسن، 26 سالہ ام حبیبہ محسن، خدیجہ خلیق اور سردار ندیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔