Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی حکومت فلم پدماوت پر پکوڑا سیاست کررہی ہے، اسد اویسی

    حیدرآباد- - - -  رکن پارلیمنٹ حیدرآباد و صدر مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ بی جے پی پکوڑا سیاست کررہی ہے۔انہوں نے ملک بھر میں فلم پدماوت پرجاری احتجاج پراظہار خیال کرتے ہوئے یہ بات کہی۔انہوں نے کہاکہ یہ دراصل بی جے پی کی پکوڑا سیاست ہے۔وزیراعظم اور انکی پارٹی نے پدماوت کیخلاف احتجاج کرنے والوں کیلئے سرخ قالین بچھائی ہے جو بچوں کے خلاف تشددکررہے ہیں،املاک کو نذر آتش کررہے ہیں اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لے رہے ہیں۔ یہ سب بی جے پی کی حمایت کی وجہ سے ہورہا ہے۔ اپنے انٹرویومیں انہوں نے کہا تھا کہ پکوڑہ فروخت کرنے والا شخص بھی روزانہ 200روپئے کماتے ہوئے روزگار سے جڑا ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا  56انچ کاسینہ صرف مسلمانوں کیلئے ہے۔ یہ جانبداری ہے کہ اپنی خود کی کابینہ کے مسلم رکن ،عوام اور یہاں تک کہ مسلم تنظیموں سے کوئی مشاورت کئے بغیر ہی حکومت نے طلاق ثلاثہ بل پیش کیالیکن جب فلم کی بات آتی ہے تو اس کانام تبدیل کردیا جاتا ہے۔اسکے مناظر کٹ کئے جاتے ہیں ۔  یہ کس طرح کی سیاست ہے ۔
 

شیئر: