سعودی بینکوں کے محفوظ اثاثے...... اخبار کی شہ سرخیاں
31جنوری 2018 بدھ کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”المدینہ‘کی شہ سرخیاں:
٭ قطر کا بائیکاٹ ریاستی حق اور قومی سلامتی کا دفاع ہے، مملکت، مصر ، امارات اور بحرین
٭ اقتصادی اصلاحات جرات مندانہ تیزی کیساتھ آگے بڑھ رہی ہیں، سعودی کابینہ
٭ سعودی بینکوں کے محفوظ اثاثے 1.9ٹریلین ریال تک پہنچ گئے، بینکوں میں ایک ہزار ارب ریال بغیر استفادے کے موجود ہیں
٭ بدعنوانی کے ملزمان سے 400ارب ریال سے زیادہ مالیت کے سمجھوتے طے پاگئے، پبلک پراسیکیوٹر
٭ شام کی قومی فوج اور آئینی کمیٹی کی تشکیل ہوگی، سوچی کانفرنس کے شرکاءکا اعلامیہ
٭ تارکین وطن فیس ”سداد“ کے ذریعے پیشگی وصول ہوگی، وصول شدہ فیس واپس نہیں کی جائیگی، محکمہ پاسپورٹ
٭ آب زمزم کا منصوبہ 50فیصد مکمل ہوگیا
٭ مکہ مکرمہ میں کچے گھروں ، لکڑی کے کمروں اور خیموں میں رہنے والوں کیلئے مفت مکانات کی تقسیم
٭ 10بین الاقوامی کمپنیوں نے الفیصلیہ منصوبے کے ٹھیکے حاصل کرنے کیلئے درخواستیں پیش کردیں
٭٭٭٭٭٭٭٭