Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی ہر معاملے پر سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہے،سدارمیا

    حیدرآباد- - - - کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے نوجوانوں کی اموات پر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش پر   بی جے پی کوتنقید کا نشانہ بنا یا ہے۔ بی جے پی یہ دعویٰ کررہی ہے کہ یہ نوجوان اس کی پارٹی کے کارکن تھے ۔ بنگالور و میں تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رامیا نے کہا کہ  چند نوجوانوں کی ہلاکتوں کے واقعات سے بی جے پی سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔چاہے یہ معاملات قتل کے ہوں یا اس کی کوئی اور وجہ ہو۔ انہوںنے کہا کہ ایک واقعہ میں 28سالہ نوجوان سنتوش کی چند دیگر نوجوانوں کے ساتھ لڑائی کے نتیجہ میں موت ہوگئی ،وہ بی جے پی کا ورکر نہیں تھا۔ بی جے پی یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ تمام نوجوان جن کی اموات غیر طبعی ہوئی ہیں پارٹی کے کارکن تھے۔  انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ بنگالورو پولیس کی سینٹرل کرائم برانچ کو منتقل کیا جاچکا ہے۔ واقعہ میں جو کوئی بھی ملوث ہوں ان کیخلاف حکومت سخت کارروائی کریگی۔ 4افراد کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت منشیات کی سرگرمیوں کو سختی کے سا تھ کچل دیگی۔

شیئر: