Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینٹ پیٹرزبرگ اوپن ٹینس: ویمنز سنگل میں وزنیسکی کو شکست

 ماسکو :ٹینس کی دنیا میں نمبر ون اور آسٹریلین اوپن ونر کیرولین وزنیسکی سینٹ پیٹرزبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگل کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ جولیا جارجز، پیٹرا کویٹووا، کاسٹکینا اور ملاڈینووچ پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ روس میں جاری اس ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگل کوارٹر فائنلز میں روسی کھلاڑی ڈاریا کاسٹکینا نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈنمارک کی کھلاڑی کیرولین وزنیسکی کو 6-7 اور 3-6 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ جرمن اسٹار جولیا جارجز کوارٹر فائنل جیتنے میں کامیاب رہیں۔ انہوں نے ریباکینا کو شکست سے دوچار کیا۔ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے اوسٹاپینکو کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ ملاڈینووچ نے سینیاکووا کو ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

شیئر: