Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت مند غذا ِ، صحت مند دماغ‎

یہ ہم سب جانتے ہیں کہ خشک میوہ جات دماغ کی صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہیں  . خشک میوے اومیگا تھری ، فیٹی ایسڈز ،  مفید چکنائیوں اور وٹامن ای سے بھرپور ہوتے ہیں .  یہ یادداشت اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت پر زبردست اثرات مرتب کرتے ہیں . اسی طرح زیتون کا تیل دل اور دماغ کے لیے انتہائی مفید ہے .  زیتون کے تیل میں دس  سے پندرہ  فیصد سیچوریٹڈ چکنائی ہوتی ہے  لیکن اس میں دو تہائی مقدار میں سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز  بھی موجود ہوتے ہیں  جو دل اور دماغ کی مجموعی صحت کے لئے اہم ہیں . اس میں موجود پولی فینول ڈیمینیشیا اور دیگر دماغی امراض کو روکنے میں مدد دیتا ہے  . دماغی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مچھلی بھی ایک بہترین غذا ہے .  اس میں  موجود اومیگا تھری ، فیٹی ایسڈ ،  آیوڈین ،  وٹامن ڈی اور دیگر اہم اجزاء پائے جاتے ہیں جو یادداشت پر مثبت اثرات ڈالتے ہیں .
یہ بھی پڑھیں :بیریز بچوں کی دماغی کارکردگی پر اثر انداز ہوتی ہیں

شیئر: