Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے رینکنگ میں بھی ہند کرکٹ ٹیم پہلے نمبر پر آگئی

 
دبئی:ٹیسٹ کرکٹ کے بعد ہندوستانی ٹیم نے ون ڈے میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے تاہم اسے باضابطہ طور پر یہ پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے جنوبی افریقہ کے خلاف 6 ون ڈے میچز کی سیریز میں2مزید کامیابیوں کی ضرورت ہو گی ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ون ڈے رینکنگ اعدادو شمار کے تحت ہندوستانی ٹیم اس سیریز کے ابتدائی دونوں میچ جیت کر پہلی پوزیشن کی حقدار ٹھہری ہے لیکن اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنے کے لئے اسے سیریز میں کم از کم4-2سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔اس سیریز کے آغاز پر میزبان جنوبی افریقہ رینکنگ میں پہلے نمبر پر تھی لیکن ابتدائی دونوں میچوں میں ناکامی نے اسے دوسرے نمبر پر دھکیل دیا ۔ہندوستانی ٹیم 120 پوائنٹس کے ساتھ سیریز میںشریک ہوئی تھی اور اب اس کے پوائنٹس کی تعداد121ہو گئی ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک پوائنٹ کمی کے بعد 119 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان جاری سیریزاس رینکنگ میں مزید ردو بدل کرسکتی ہے ۔ اگر ہندوستانی ٹیم مزید2میچ جیت لے تو اس کی پہلی پوزیشن مستحکم ہوجائے گی جبکہ جنوبی افریقہ بقیہ4میںسے 3میچ جیت کر دوبارہ نمبر ون بن سکتا ہے اورسیریز ڈرا ہونے کی وجہ سے بھی اس کی پہلی پوزیشن محفوظ رہے گی ۔ٹیم رینکنگ میں مزیدکوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔ انگلینڈ، نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا اور پاکستان با لترتیب تیسرے ، چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر برقرار ہیں۔بیٹسمینوں کی رینکنگ میں ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی پہلے، جنوبی افریقہ کے ابراہم ڈی ویلیئرز دوسرے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر تیسرے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔بولرز میں جنوبی افریقہ کے عمران طاہر،نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور ہند کے جسپریت بمرا ابتدائی تینوں پوزیشنوں پر براجمان ہیں۔حسن علی کا پانچواں نمبر ہے۔ آل راﺅنڈرز میں شکیب الحسن ، محمد حفیظ اور محمد نبی نے اپنی جگہ پکی کر رکھی ہے۔ ہندوستانی ٹیم پہلے ہی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پر موجود ہے اوراپریل کی کٹ آف ڈیٹ تک اس کی پوزیشن کو کوئی خطرہ نہ ہونے کی وجہ سے آئی سی سی پہلے ہی اسے ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی اور ایک ملین ڈالر خصوصی انعام کا مستحق قرار دے چکی ہے۔اسی طرح ہندکے پاس ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں بھی نمبر پوزیشن حاصل کرنے کا موقع موجود ہے جس کے لیے اسے میزبان ٹیم کے خلاف مختصر ترین فارمیٹ کی سیریز جیتنا ہوگی۔ آئی سی سی کی جانب سے آفیشل رینکنگ کا اعلان رواں ون ڈے سیریز کے اختتام پر ہی کیا جائے گا۔

شیئر: