نئی دہلی ...کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے وزیراعظم مودی کی حکومت پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رافیل جیٹ طیاروں کی اصل قیمت سے قوم کو آگاہ کریں۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کانگریس پر الزام لگایا تھا کہ وہ مرکزی حکومت سے رافیل طیاروں کے معاہدے کی تفصیلات پوچھ کر ملکی سالمیت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ میں صرف یہ جاننا چاہتاہوں کہ معاملے میں شفافیت برتی گئی یا نہیں۔ انکا کہناتھا کہ ہماری یوپی اے کی حکومت سے بھی کئی معاملات کے بارے میں سوالات کئے گئے تھے تب ہم نے ہر سوال کا جواب واضح انداز میں دیا تھا۔