سعودی عرب کا شہر جدہ دنیا کے ان شہروں میں شامل ہو چکا ہے جہاں شہریوں کو زندگی کی بہترین سہولیات میسر ہیں۔ نمبیو ڈیٹا کمپنی کے 2025 کے معیارِ زندگی کے عالمی انڈیکس میں جدہ عرب دنیا میں دوسرے اور عالمی سطح پر 74ویں نمبر پر ہے جبکہ اسے مملکت کا سب سے بہترین شہر قرار دیا گیا ہے۔
اس کامیابی کی اہم وجوہات میں شہر کی سکیورٹی، صحت کی سہولیات، انفراسٹرکچر کی ترقی اور عوام کے لیے تفریحی پارکس کی موجودگی شامل ہیں۔
حالیہ برسوں میں جدہ میونسپلٹی نے وزارت بلدیات و ہاؤسنگ کی سرپرستی میں مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے تحت معیار زندگی کے پروگرام کے مطابق تاریخی منصوبے مکمل کیے ہیں۔ اس بارے میں مزید ایاز چوہدری کی ویڈیو میں