Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آدھار کارڈ نہ ہونے پراسپتال کے باہر بچے کی ولادت

گرو گرام....گرو گرام کے سول اسپتال نے آدھار کارڈ نہ ہونے کی بناءپر پرامید خاتون کو ڈلیوری کیلئے داخل کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد خاتون نے اسپتال کے باہر ہی بچے کو جنم دیا۔ واقعہ کے بعد گرو گرام کے چیف میڈیکل افسر نے ایک ڈاکٹر اور نرس کو معطل کردیا۔ 25 سالہ منی کہوت کو اسکے شوہر اور دوسرے لوگ اسپتال لائے تھے۔ اسکے شوہر نے بتایا کہ ہم صبح 9بجے اسپتال پہنچے۔ ہمیں لیبر وارڈ جانے کو کہا گیا۔ وہاں ہم سے آدھار کارڈ کے بارے میں پوچھا گیا۔ میں نے انہیں بتایا کہ میں آدھار کارڈ کا نمبر دیدیتا ہوں کیونکہ اس وقت یہ کارڈ گھر سے نہیں لایا تاہم لیڈی ڈاکٹر اور نرسوں نے مجھ سے اصل آدھار کارڈ مانگا جس کے بعد مجھے اورمیری اہلیہ کو اسپتال سے نکال باہر کردیا۔

شیئر: