Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناشتے میں انڈے کی سفیدی کیساتھ زردی بھی کھائیں

سڈنیسڈنی.... لنڈی کوہن اور ان جیسے متعدد ماہرین تغذیہ اب انڈوں کی زردی کی افادیت اور اہمیت بیان کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ دنیا میں اسمارٹ بنے رہنے کے نام پرانڈے کی صرف سفیدی کھانے پر زوردیا جبکہ زردی اور اسکی خوبیوں کو نظر انداز کردیا گیا حالانکہ انڈے کی زردی میں وٹامن اے ، وٹامن ڈی ، ای اور کے کے علاوہ اومیگا تھری نامی چربی بھی اچھی مقدار میں ہوتی ہے اور یہ چربی دل کو تندرست و توانار کھتی ہے۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ زردیوں سے بلڈ کولیسٹرول پر منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے بلکہ انہیں فائدہ ہی ہوتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ ایواکاڈو کا استعمال عام ہونے سے قبل اسی بات پر زور دیاجاتا رہا تھا کہ اگر صحت مند رہنا ہے تو صرف سفیدی کا استعمال کیا جائے مگر اب یہ خیال فرسودہ شمار ہونے لگا ہے۔ نئی رپورٹ ڈیلی میل آسٹریلیا نے جاری کی ہے اور 2016ءمیں کلیگنیکل نیوٹریشن کے امریکی جریدے نے بھی اس بات کی طرف اشارہ کیا تھا کہ زردی پھینکنی نہیں چاہئے۔

شیئر: