ثقافتوں کے ساتھ ہم آہنگی: ریاض میں چینی ثقافت کے رنگ، فن اور ذائقے
سعودی وزارتِ ثقافت کے تحت ’ثقافتوں کے درمیان‘ فیسٹیول کا تیسرا ایڈیشن ریاض میں جاری ہے جس کی میزبانی جمہوریہ چین کر رہا ہے۔
فیسٹیول ریاض کے امیر محمد بن سلمان غیرمنافع بخش ’مسک سٹی‘ کے الملفی ہال میں منعقد کیا گیا ہے۔
فیسٹیول میں وزیٹرز سعودی عرب اور چین کی ثقافت اور ثقافتی ملاپ کو چائنا سٹریٹ، آرٹ پرفارمنس، پکوان اور دیگر سرگرمیوں کے لیے ایکسپلور کر سکیں گے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فیسٹیول کا مقصد ثقافتوں کے مابین مکالمے کے عمل کو مسستحکم کرنا ہے۔

سعودی، چینی ثقافتی سال (2025) کے تناظر میں فیسٹیول کا انعقاد بین الاقوامی پروگرام کا حصہ ہے جس میں سعودی عرب اور عوامی جمہوریہ چین کے مابین ثقافتی تبادلے کے عمل کو فروغ دینا ہے۔
فیسٹیول چھ جنوری 2026 تک جاری رہے گا جس میں چینی متنوع ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے سعودی ثقافت کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کی جائے گی۔
فیسٹیول میں سرکاری وفود، غیرملکی وزیٹرز اور مقامی فیملیز کو مدعو کیا گیا ہے جس میں آرٹس کی نمائش اور چینی موسیقی و دستکاری کی اشیا نمایاں کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے ’ثقافتوں کے درمیان‘ کا پہلا ایڈیشن جمہوریہ یمن کی میزبانی میں منعقد کیا گیا تھا جبکہ دوسرا عراقی ثقافت کے لیے مخصوص تھا۔
وزارت ثقافت کی جانب سے فیسٹیول کے ذریعے مختلف ثقافتوں کا تقابلی تجزیہ پیش کیا جاتا ہے جس کا مقصد عالمی ثقافتوں کے ساتھ ہم آہنگی کو اجاگر کرنا ہے۔
