قصیم ریجن کی العوشزیہ جھیل ایک منفرد سیاحتی مقام
سعودی عرب میں قصیم ریجن کے علاقے عنیزہ میں واقع العوشزیہ جھیل پکنک کے دلدادہ افراد، قدرتی خوبصورتی اور فرحت بخش ماحول کے خواہاں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ مملکت کے سب سے نمایاں قدرتی لینڈ مارک میں سے ایک ہے۔ جہاں منفرد ماحولیاتی ماحول اور وسیع کھلے مقامات ہیں جو بارش کے بعد ایک شاندار پینوراما میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ فطرت سے محبت کرنے والے اور فوٹو گرافر یہاں کھینچے چلے آتے ہیں۔
بارش کے پانی سے بھری یہ جھیل خاندانوں اور نوجوانوں کے لیے ایک مثالی اور منفرد سیاحتی مقام ہے۔ اسے علاقے کی سب سے مشہور جھیلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
50 کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی یہ جھیل سیاحوں کو وسیع اور کھلے مناظر اور پرسکون ماحول فراہم کرتی ہے۔

العوشزیہ کا علاقہ ’نمک کا گاؤں‘ یا ’سفید سونے کی کان‘ کے نام سے جانا جاتا تھا، اور اس کا ذکر اس وقت کے سیاحوں الریحانی اور فلبی کی تحریروں میں ملتا ہے۔
بتایا گیا کہ اس جھیل سے نمک کیسے نکالا جاتا تھا، علاقے کے لوگوں کی اس کام سے وابستگی، قدرتی نمک کی پیداوار سے علاقے کی خوشحالی کا ذکر ہے۔

قصیم کا علاقہ اپنے بھر پور قدرتی و جغرافیائی ورثے اور ثقافتی تنوع کی وجہ سے منفرد ہے جو ماڈرن سپرٹ کو لازوال صحرائی خوبصورتی کے ساتھ ملاتا ہے۔
یہاں کی سنہری ریت اور کھلے مناظر کیمپنگ اور صحرائی سیر کے شوقین افراد کے لیے مثالی منزل ہیں۔
