Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی اور بس میں تصادم ، 5ہلاک، 6زخمی

آدمپور۔۔۔۔آدمپور جالندھر روڈ پر گاؤں ارجن وال کے قریب کار اور بس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5افراد کی موت ہوگئی جبکہ 9شدید زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ارجن وال کے قریب لولی پروفیشنل یونیورسٹی کی بس جالندھر سے ہوشیار پور جارہی تھی کہ سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔ اس کے نتیجے میں کار میں سوار 5افراد کی موت ہوگئی اور ایک بچہ سمیت 6زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او گوپال سنگھ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو آدمپور کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا اور لاشوں کوپوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال روانہ کردیا۔حادثے کے اسباب جاننے کیلئے پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

شیئر: