Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنادریہ میلے کی مقبولیت ، ہوٹلوں کے یومیہ کرائے 2 ہزارریال تک پہنچ گئے

ریاض .... جنادریہ میلے کی غیر معمولی مقبولیت کے سبب ریاض میں ہوٹلوں میں بکنگ بند کردی گئی شرکت کرنے والوں کی غیر معمولی تعداد کے پیش نظر ہوٹلوں میں کمرے کے کرایوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ۔ سبق نیوز کے سروے کے مطابق معروف ہوٹل میں ایک کمرے کا یومیہ کرایا 2 ہزار ریال کر دیا گیا ہے جس کی بنیادی وجہ طلب میں اضافہ ہے ۔ شہر میں اس وقت 130 معروف ہوٹل ہیں جن میں 30 ہزار کے قریب کمرے ہیں ۔ ان ہوٹلوں کے علاوہ شہر میںسیکڑوں فرنشڈ اپارٹمنٹ کے علاوہ درمیانے درجے کے ہوٹل اور اپارٹمنٹ بھی ہیں ۔ شہر میں اکثر ہوٹلوں کے باہر " کمرہ دستیاب نہیں "کے بورڈ آویزاں کر دیئے گئے ۔ اس ضمن میں سیاحتی کمپنیوں کے ذمہ دارن نے توقع ظاہر کی ہے کہ گزشتہ برس کے میلے کو دیکھتے ہوئے امسال توقع ہے کہ سیاحوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو گا ۔ اندرون اور بیرون ملک سے 5لاکھ کے قریب سیاحوں کی آمد متوقع ہے ۔ کمپنی کے ذمہ دار نے مزید کہا کہ خلیجی ریاستوں سے بھی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ بیشتر سیاحوں نے بکنگ کرائی ہے جنہیںپروگرام بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔جنادریہ میلے کے حوالے سے سیاحتی کمپنیوں نے مختلف پیکچ شروع کئے ہیں جن میں ٹورسٹ بس کے ذریعے شہر کے معروف تاریخی مقامات کی سیر کے علاوہ دیگر پروگرام شامل ہیں ۔ امسال منعقد ہونے والے ثقافتی میلے " جنادریہ " میں سعودی عرب کی ثقافت کی عکاسی کرتے ہوئے قدیم طرز کی مارکیٹ اور مصنوعات کو بھی پیش کیا گیا ہے جبکہ مختلف حکومتی ادارو ںکی جانب سے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں جن پر فراہم کی جانے والی خدمات سے عوام کو آگاہ کیاجاتا ہے ۔میلے میں سعودی فورسسز نے بھی اپنے اسٹالز لگائے ہیں جہاز، ہیلی کاپٹر کے علاوہ بکتر بند گاڑی بھی نمائش میں رکھے گئے ہیں ۔ جنادریہ میلے میں ثقافتی شو اور روایتی ڈرامے بھی دکھائے جاتے ہیں ۔ میلے میں غلاف کعبہ بنانے والی فیکٹری کی جانب سے بھی اسٹال لگایا گیا ہے a

شیئر: