سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق آسٹریا کی وزیرکو طویق اکیڈمی کی نمایاں سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس میں پیشہ ورانہ امور اور تکینکی پلیٹ فارمز نمایاں تھے۔
طویق اکیڈمی میں ڈرنز کلب کا قیام فیڈرل ریپبلک آف آسٹریا کی طویق اکیڈمی اور ’ڈی سی ایل‘ تنظیم کے اشتراک سے ’طویق ڈرونز‘ کے اقدام کے ایک حصے کے طورپر کیا گیا ہے۔
جمہوریہ آسٹریا کی تنظیم ’ڈی سی ایل‘ ڈرون ریسنگ کے حوالے سے دنیا میں نمایاں مقام کی حامل ہے۔
طویق اکیڈمی کی اس حوالے سے سرگرمیاں اور اقدامات کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملکی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں معاونت اورنکھارنا ہے۔
’ڈی سی ایل‘ تنظیم ڈرون ریسنگ کے حوالے سے دنیا میں نمایاں مقام کی حامل ہے (فوٹو، ایس پی اے)
ڈرون کلب میں پیشہ ورانہ کیمپ اورعملی ورکشاپس کا اہتمام کیا جاتا ہے جہاں محفوظ ماحول میں ڈرونز کو اڑانے کے علاوہ دیگر امور کی تعلیم دی جاتی ہے۔
خیال رہے طویق اکیڈمی جدید ٹیکنالوجی میں عالمی شہرت یافتہ 60 سے زائد کمپنیوں کے اشتراک سے کام کرتی ہے جن میں قابل ذکر ایپل ، میٹا ، ڈی سی ایل اور دیگر ادارے شامل ہیں جو جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے دنیا بھر میں مثالی شہرت رکھتے ہیں۔