Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی بی کی دوا دیتے وقت میڈیکل اسٹورزکو ریکارڈمحفوظ کرنے کی ہدایت

جالندھر۔۔۔۔ملک کو پولیو سے پاک کرنے کے بعد  حکومت نے ٹی بی سے پاک کرنے کی مہم شروع کررکھی ہے جس کے تحت اب میڈیکل اسٹورز کے مالکان کوٹی بی کی دوا کیلئے علیحدہ رجسٹر رکھنا ہوگاجس میں ٹی بی کے مریضوں سے متعلق معلومات درج کرنا لازم ہوگا۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق میڈیکل اسٹورز مالکان کومریض کا نام،مکمل پتہ ، مریض کی عمر، موبائل نمبر اور نجی سطح پر علاج کرنے والے ڈاکٹرکا نام و پتہ اور مریضوں کو دی جانیوالی دوا کا نام، بیچ نمبر اور بل نمبر کی معلومات جمع کرنی ہوگی۔ اس کی مدد سے ملک میں ٹی بی کے مریضوں کی تعداد اور ان کے علاج سے متعلق معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کا کہنا ہے کہ ہندوستان جس طرح سے پولیو سے پاک ہوگیا ہے اسی طرح سے 2020تک  ٹی بی کی بیماری سے بھی پاک کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

شیئر: