Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داعش کے کچھ عناصر سے اب بھی عراق کو خطرہ لاحق ہے، امریکی وزیر

واشنگٹن ۔۔۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ اب بھی داعش کے کچھ عناصر عراق میںموجود ہیں جو اس کیلئے خطرے کا باعث بنے ہوئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں اْنھوں نے کہا کہ امریکہ تب تک عراق میں رہے گا جب تک اِن خطرات سے نمٹ نہیں لیا جاتا اور ہمیں اس بات کا یقین نہیں ہوجاتا کہ صورت حال تسلی بخش ہے۔ عراق میں امریکی موجودگی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے اْنھوں نے کہا کہ یہ معاملہ عراقی حکومت اور وزیر اعظم عبادی سے اٹھایا جانا باقی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ عراق میں انتخابات کا مرحلہ نزدیک ہے اور ہم ابھی عراق میں ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ داعش پھر سے سر نہ اٹھائے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی ثالثی قبول نہیں کریں گے، فلسطین

شیئر: