Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر داخلہ اور خارجہ کی ریاض میں شامی صدر سے ملاقات

سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے منگل کو ریاض میں شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق  ملاقات میں سعودی عرب اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کے علاوہ سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ریاستی سلامتی کے اعلی ادارے کے سربراہ عبدالعزیز بن محمد الھویرینی، انٹیلی جنس چیف خالد بن علی بن عبداللہ الحمیدان، قانونی امور اور بین الاقوامی تعاون کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن سلیمان العیسی بھی موجود تھے۔
شام کی جانب سے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے شرکت کی۔
علاوہ ازیں شامی صدر نے ریاض میں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العبیان کا خیرمقدم کیا۔

شامی صدر فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو کانفرنس میں شرکت کے لیے ریاض پہنچے ہیں۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات، انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
شام میں اقتصادی استحکام کے حصول  کے حوالے سے توانائی، صنعت، انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں اقتصادی تعاون کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔

 

شیئر: