Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ اور فلسطینی وزیراعظم کی ملاقات، غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو ریاض میں فلسطینی وزیراعظم محمد مصطفی نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو کانفرنس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے تحفظ، ایک آزاد ریاست کے قیام،علاقائی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کی کوششوں کو جاری رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ملاقات میں دو ریاستی سربراہی کانفرنس کے نتائج، مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کےلیے نیویارک اعلامیے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امن تجویز، شرم الشیخ اعلامیہ اور ریاض میں دو ریاستی حل کے نفاذ کےلیے بین الاقوامی اتحاد کے حالیہ اعلی سطحی اجلاس کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی وزیرخارجہ اور فلسطینی وزیراعظم نے سفارتی، انسانی ہمدردی اور انسٹی ٹیوشنل ٹریکس کو مربوط بنانے کے لیے مشترکہ بین الاقوامی کوششوں پر بھی بات کی۔ 
فلسطینی اتھارٹی کو بااختیار بنانے اور اس کے بجٹ کی سپورٹ کی اہمیت کے علاوہ غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

 

شیئر: