Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالدیپ میں شاہ سلمان مسجد کی تعمیر شروع

ریاض۔۔۔۔مالدیپ کے وزیر آبادکاری نے بتایا ہے کہ ان کے یہاں شاہ سلمان بن عبدالعزیز جامع مسجد کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیاہے۔ یہ مالدیپ کی سب سے بڑی مسجد ہوگی۔ اس میں بیک وقت 10ہزار سے زیادہ افراد نماز ادا کرسکیں گے۔ ڈاکٹر محمد معز نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر اطلاع دیتے ہوئے توجہ دلائی کہ شاہ سلمان جامع مسجد سعودی عرب اورمالدیپ برادر ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی روشن علامت ہوگی۔ اس پر 24.95ملین ڈالر خرچ ہونگے۔ یہ مسجد 41.500مربع فٹ پر تعمیر ہوگی۔6منزلہ ہوگی، 4لفٹیں ہونگی۔44100مربع فٹ رقبے پر کار پارکنگ بنائی جائیگی۔سعودی عرب کے خرچ پر تعمیر ہونیوالی مسجد کثیر المقاصد ہالوں پر بھی مشتمل ہوگی۔ اس کے تحت ایک بین الاقوامی لائبریری اور درس و تدریس کے ہال بھی بنائے جائیں گے۔

شیئر: