Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیا کا ذہین طوطا

جکارتہ۔۔۔انڈونیشیا میں ایک ایسا ذہین طوطا بھی ہے جو اپنی خوراک تک پہنچے کیلئے مختلف چیزوں کا سہارا لیتا ہے اور یوں وہ ایک آلے کے طور پر ان کا استعمال کرتا ہے۔تحقیق کرنیوالوں نے اس کے پیزے میں مونگ پھلی کا دانا اس کی پہنچ سے ذرا دور رکھااور اس سے کہا گیا کہ وہ یہ دانا کھائے۔اسے وہاں تک پہنچنا مشکل تھا۔ طوطے نے مختلف سائز کے ٹولز بنائے اور یوں وہ اس دانے تک پہنچ گیا۔محققین کا کہنا ہے کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ طوطا بہت ذہین پرندہ ہے اور جانتا ہے کہ کس طر ح ٹولز کو استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک نئے جائزے کے مطابق یہ کام اسی نسل کے 4طوطوں سے بھی لیا گیا اور چاروں ہی کامیاب رہے۔

شیئر: