Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : الرویس محلے کی 800 عمارتیں مخدوش قرار، نوٹسز جاری

مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ جلد از جلد متعلقہ ادارے سے رجوع کریں(فوٹو، ایکس)
جدہ میونسپلٹی نے شہر کے قدیم و معروف محلے ’الرویس‘ میں 8 سو مخدوش عمارتوں کے مالکان کو نوٹسسز جاری کردیئے ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق جن عمارتوں کے مالکان کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ خود یا اپنی جانب سے مقررہ کردہ نمائندے کو فوری طورپر میونسپلٹی کے متعلقہ شعبے سے رجوع کرنے کی ہدایت کریں تاکہ درکار قانونی کارروائی کو جلد از جلد مکمل کی جائے۔
میونسپلٹی کی جانب سے مخدوش عمارتوں کے مالکان کو جاری کردہ نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے میں مطلوبہ دستاویزات جن میں قومی شناختی کارڈ، جائیداد کے ملکیتی کاغذات اور تعمیراتی این او سی بھی جمع کرایا جائے۔
واضح رہے میونسپلٹی کی گراؤنڈ ٹیموں نے ابتدائی مرحلے میں ان تمام عمارتوں کا سروے کیا تھا جو کافی پرانی اور مخدوش ہوچکی تھیں۔
قبل ازیں جدہ بلدیہ کی جانب سے الفیصلیہ ، الربوہ اور الفاروق محلوں میں 596 مخدوش عمارتوں کو منہدم کرکے ان کی جگہ نئی عمارت تعمیر کرنے کی کارروائی مکمل کی تھی ۔
میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام علاقوں میں ایسی عمارتوں کو مارک کیا جاتا ہے جو رہائش کے قابل نہیں رہتی ۔ مارک کی جانے والی عمارتوں کو خالی کرانے کے لیے بلدیہ کی جانب سے وقت دیا جاتا ہے بعدازاں اس کی بجلی اور پانی کی لائنیں منقطع کردی جاتی ہیں۔
مخدوش عمارتوں کے مالکان کو اس بات کا پابند کیا جاتا ہے کہ وہ ان عمارتوں کو منہدم کرکے از سرنو تعمیر کریں۔
خیال رہے چند برس قبل الفیصلیہ کے علاقے میں ایک تین منزلہ عمارت منہدم ہو گئی تھی جس کے بعد سے بلدیہ نے مخدوش عمارتوں کے سروے کا اہتمام کیا تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ آئندہ ایسا کوئی سانحہ رونما نہ ہو۔

شیئر: